Page Nav

Grid

GRID_STYLE
FALSE

حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟

حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟ حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟ 💫 💫💫حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟ ...

حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟

حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟

حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟

💫 💫💫حضور نبی کریم ﷺ نے متعدّد نکاح کیوں فرمائے؟ 💫💫💫
 
ایک پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ کافی عرصہ کی بات ھے کہ جب میں لیاقت میڈیکل کالج جام شورو میں سروس کررھا تھا تو وہاں لڑکوں نے سیرت النبی ﷺ کانفرس منعقد کرائی اور تمام اساتذہ کرام کو مدعو کیا۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو (جو ہڈی جوڑ کے ماہر تھے) کے ھمراہ اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس نشست میں اسلامیات کے ایک لیکچرار نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی پرائیویٹ زندگی پر مفصّل بیان کیا اور آپ کی ایک ایک شادی کی تفصیل بتائی کہ یہ شادی کیوں کی اور اس سے امت کو کیا فائدہ ھؤا؟ 

یہ بیان اتنا مؤثر تھا کہ حاضرین مجلس نے اس کو بہت سراھا۔ کانفرس کے اختتام پر ہم دونوں جب جامشورو سے حیدر آباد بذریعہ کار آ رھے تھے تو ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو نے عجیب بات کی... انہوں نے کہا کہ ۔۔۔۔۔۔ آج رات میں دوبارہ مسلمان ھؤا ھوں۔

میں نے تفصیل پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال قبل جب وہ FRCS کے لیے انگلستان گئے تو کراچی سے انگلستان کا سفر کافی لمبا تھا۔ ھوائی جہاز میں ایک ائیر ہوسٹس میرے ساتھ آ کر بیٹھ گئی۔ ایک دوسرے کے حالات سے آگاھی کے بعد اس عورت نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا مذھب کیا ھے؟
*میں نے بتایا اسلام۔ ھمارے نبی ﷺ کا نام پوچھا۔ میں نے حضرت محمد ﷺ بتایا۔ پھر اس لڑکی نے سوال کیا کہ کیا تم کو معلوم ھے کہ تمہارے نبی ﷺ نے گیارہ شادیاں کی تھیں؟*
میں نے لاعلمی ظاھر کی تو اس لڑکی نے کہا یہ بات حق اور سچ ھے۔ اس کے بعد اس لڑکی نے حضور ﷺ کے بارے میں (معاذاللہ) نفسانی خواھشات کے غلبے کے علاوہ  دو تین دیگر الزامات لگائے، جن کے سننے کے بعد میرے دل میں (نعوذ بااللہ) حضور  ﷺ کے بارے میں نفرت پیدا ھو گئی اور جب میں لندن کے ھوائی اڈے  پر اترا تو میں مسلمان نہیں تھا۔

 آٹھ سال انگلستان میں قیام کے دوران میں کسی مسلمان کو نہیں ملتا تھا۔ حتیٰ کہ عید کی نماز تک میں نے ترک کر دی۔ اتوار کو میں گرجوں میں جاتا اور وہاں کے مسلمان مجھے عیسائی کہتے تھے۔

 جب میں آٹھ سال بعد واپس پاکستان آیا تو ہڈی جوڑ کا ماہر بن کر لیاقت میڈیکل کالج میں کام شروع کیا۔ یہاں بھی میری وھی عادت رھی۔ آج رات اس لیکچرار کا بیان سن کر میرا دل صاف ھو گیا اور میں نے پھر سے کلمہ پڑھا ھے۔

غور کیجئے ایک عورت کے چند کلمات نے مسلمان کو کتنا گمراہ کیا اور اگر آج ڈاکٹر عنایت اللہ کا یہ بیان نہ سنتا تو پتہ نہیں میرا کیا بنتا؟

اس کی وجہ ھم مسلمانوں کی کم علمی ھے۔ ھم حضور  ﷺ کی زندگی کے متعلق نہ پڑھتے ہیں اور نہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
کئی میٹنگز میں جب کوئی ایسی بات کرتا ھے تو مسلمان کوئی جواب نہیں دیتے، ٹال دیتے ہیں۔ جس سے اعتراض کرنے والوں کےحوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔ اس لئے بہت اھم ھے کہ ھم اس موضوع کا مطالعہ کریں اور موقع پر حقیقت لوگوں کو بتائیں۔ 

میں ایک دفعہ بہاولپور سے ملتان بذریعہ بس سفر کر رہا تھا کہ ایک آدمی لوگوں کو حضور ﷺ کی شادیوں کے بارے میں گمراہ کر رھا تھا۔ میں نے اس سے بات شروع کی تو وہ چپ ھو گیا اور باقی لوگ بھی ادھر ادھر ھو گئے۔

لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی خاطر جانیں قربان کی ہیں۔ کیا ھما رے پاس اتنا وقت نہیں کہ ھم اس موضوع کے چیدہ چیدہ نکات کو یاد کر لیں اور موقع پر لوگوں کو بتائیں۔ اس بات کا احساس مجھے ایک دوست ڈاکٹر نے دلایا جو انگلستان میں ھوتے ہیں اور یہاں ایک جماعت کے ساتھ آئے تھے۔ انگلستان میں ڈاکٹر صاحب کے کافی دوست دوسرے مذاھب سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ان کو اس موضوع پر صحیح معلومات فراھم کرتے رھتے ہیں۔
 انہوں نے چیدہ چیدہ نکات بتائے، جو میں پیش خدمت کر رھا ھوں۔ اتوار کے دن ڈاکٹر صاحب اپنے دوستو ں کے ذریعے ”گرجا گھر“ چلے جاتے ہیں۔ وھاں اپنا تعارف اور نبی کریم  ﷺ کا تعارف کراتے ہیں۔ عیسائی لوگ خاص کر مستورات آپ کی شادیوں پر اعتراض کرتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب جو جوابات دیتے، وہ مندرجہ ذیل ہیں:

1) میرے پیارے نبی ﷺ نے عالم شباب میں (25 سال کی عمر میں) ایک سن رسیدہ بیوہ خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر 40 سال تھی اور جب تک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا زندہ رہیں آپ ﷺ نے دوسری شادی نہیں کی۔ 50 سال کی عمر تک آپ نے ایک بیوی پر قناعت کی۔ (اگر کسی شخص میں نفسانی خواھشات کا غلبہ ھو تو وہ عالم ِ شباب کے 25 سال ایک بیوہ خاتون کے ساتھ گزارنے پر اکتفا نہیں کرتا۔) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد مختلف وجوھات کی بناء پر آپ ﷺ نے نکاح کئے۔ پھر اسی مجمع سے ڈاکٹر صاحب نے سوال پوچھا کہ یہاں بہت سے نوجوان بیٹھے ہیں ...... آپ میں سے کون جوان ھے جو 40 سال کی بیوہ سے شادی کرے گا....؟
 سب خاموش رھے۔ ڈاکٹر صاحب نے ان کو بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے یہ کیا ھے۔ پھر ڈاکٹر صاحب نے سب کو بتایا کہ جو گیارہ شادیاں آپ ﷺ نے کی ہیں سوائے ایک کے، باقی سب بیوگان تھیں۔ یہ سن کر سب حیران ھوئے۔
پھر مجمع کو بتایا کہ جنگِ اُحد میں ستر صحابہ رضوان اللہ عنہم شہید ھوئے۔ نصف سے زیادہ گھرانے بے آسرا ھو گئے۔ بیوگان اور یتیموں کا کوئی سہارا نہ رھا۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے نبی کریم  ﷺ نے اپنے صحابہ رضوان اللہ عنہم کو بیوگان سے شادی کرنے کو کہا۔ لوگوں کو ترغیب دینے کے لئیے آپ ﷺ نے ۔۔۔

  2) حضرت سودہ رضی اللہ عنہا

  3) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور
 
 4) حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے مختلف اوقات میں نکاح کئے۔
5) عربوں میں کثرت ازدواج کا رواج تھا۔ دوسرے شادی کے ذریعے قبائل کو قریب لانا اور اسلام کے فروغ کا مقصد آپ ﷺ کے  پیش نظر تھا۔ 
  
ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ عربوں میں دستور تھا کہ جو شخص ان کا داماد بن جاتا، اس کے خلاف جنگ کرنا اپنی عزت کے خلاف سمجھتے۔
 ابوسفیان رضی اللہ عنہ اسلام لانے سے پہلے حضور ﷺ کے شدید ترین مخالف تھے۔ مگر جب ان کی بیٹی امِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے حضور  ﷺ کا نکاح ھؤا تو یہ دشمنی کم ھو گئی۔ ھؤا یہ کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا شروع میں مسلمان ھو کر اپنے مسلمان شوھر کے ساتھ حبشہ ھجرت کر گئیں۔ وھاں ان کا خاوند نصرانی ھو گیا۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے اس سے علیحدگی اختیار کی اور بہت مشکلات سے گھر پہنچیں۔ حضور ﷺ نے ان کی دل جوئی فرمائی اور شاہِ حبشہ کے ذریعے ان سے نکاح فرمایا.

6) حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا والد قبیلہ مصطلق کا سردار تھا۔ یہ قبیلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان رھتا تھا۔ حضور ﷺ نے اس قبیلہ سے جہاد کیا، ان کا سردار مارا گیا۔ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا قید ھو کر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے حصّہ میں آئیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم نے مشورہ کر کے سردار کی بیٹی کا نکاح حضور ﷺ سے کر دیا اور اس نکاح کی برکت سے اس قبیلہ کے سو گھرانے آزاد ھوئے اور سب مسلمان ھو گئے۔

7) خیبر کی لڑائی میں یہودی سردار کی بیٹی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا قید ھو کر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے حصہ میں آئیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم نے مشورے سے ا ن کا نکاح حضور اکرم  ﷺ سے کروا دیا۔

8)  اسی طر ح میمونہ رضی الله عنہا سے نکاح کی وجہ سے نجد کے علاقہ میں اسلام پھیلا۔ ان شادیوں کا مقصد یہ بھی تھا کہ لوگ حضور ﷺ کے قریب آسکیں۔ اخلاقِ نبی ﷺ کا مشاھدہ کر سکیں تاکہ انہیں راہِ ھدایت نصیب ھو۔

 9) حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا سے نکاح بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھا۔ آپ پہلے مسیحی تھیں اور ان کا تعلق ایک شاھی خاندان سے تھا۔ ان کو بازنطینی بادشاہ شاہ مقوقس نے بطور ھدیہ آپ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں بھیجا تھا۔

10) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح متبنی کی رسم توڑنے کے لیے کیا۔ حضرت زید رضی الله عنہ حضور ﷺ کے متبنّٰی (منہ بولے بیٹے) کہلائے تھے۔ ان کا نکاح حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے ھؤا۔ مناسبت نہ ھونے پر حضرت زید رضی الله عنہ نے انہیں طلاق دے دی تو حضور ﷺ نے نکاح کر لیا اور ثابت کر دیا کہ متبنّٰی ھرگز حقیقی بیٹے کے ذیل میں نہیں آتا۔

 11)  اپنا کلام جاری رکھتے ھوئے ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ علومِ اسلامیہ کا سرچشمہ قرآنِ پاک اور حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک ھے۔ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا ھر ایک پہلو محفوظ کرنے کے لیے مردوں میں خاص کر اصحاب ِ صفہ رضوان الله عنہم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عورتوں میں اس کام کے لئے ایک جماعت کی ضرورت تھی۔ ایک صحابیہ سے کام کرنا مشکل تھا۔ اس کام کی تکمیل کے لئے آپ ﷺ نے کئی نکاح کیے۔ آپ نے حکما ً ازواجِ مطہرات رضوان اللہ عنہن کو ارشاد فرمایا تھا کہ ھر اس بات کو نوٹ کریں جو رات کے اندھیرے میں دیکھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جو بہت ذھین، زیرک اور فہیم تھیں،۔ حضور ﷺ نے نسوانی احکام و مسائل کے متعلق آپ کو خاص طور پر تعلیم دی۔
 حضور اقدس ﷺ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 48 سال تک زندہ رہیں اور 2210 احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین فرماتے ہیں کہ جب کسی مسئلے میں شک ھوتا ھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس کا علم ھوتا۔
 اسی طرح حضرت امِّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایات کی تعداد 368 ھے۔ ان حالات سے ظاھر ھؤا کہ ازواجِ مطہرات رضوان اللہ عنہن کے گھر، عورتوں کی دینی درس گاھیں تھیں کیونکہ یہ تعلیم قیامت تک کے لئے تھی اور ساری دنیا کے لئے تھی اور ذرائع ابلاغ محدود تھے۔ اس لئے کتنا جانفشانی سے یہ کام کیا گیا ھو گا، اس کا اندازہ آج نہیں لگایا جاسکتا۔

آخر میں ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ یہ مذکورہ بالا بیان میں گرجاگھروں میں لوگوں کو سناتا ھوں اور وہ سنتے ہیں۔ باقی ھدایت دینا تو اللہ تعالیٰ کے ھاتھ میں ھے۔

 اگر پڑھے لکھے مسلمان ان نکات کو یاد کرلیں اور کوئی بدبخت حضور  ﷺ کی ذات پر حملہ کرے تو ھم سب اس کا دفاع کریں۔
🌹جزی الله عنّا سيدنا محمداً صلی اللہ علیه وسلم ما هو اهله🌹 

کم سے کم اسے اپنے ھر گروپ واٹس ایپ، فیس بک اور تمام کنٹیکٹس بُکس پر شیئر کر کے اپنی ذمّہ داری نبھائیں۔ 
 اللہ تعالیٰ ھم سب کو توفیق دے اور عمل کرنے والا بنائے۔ آمین ۔

TAGS: #DroidReaders.com a islamic knowledge, a islamic knowledge blogspot, a islamic name boy, a islamic name girl, a islamic name meaning in urdu, about dubai islamic bank, about emirates islamic bank, about islamic calendar, about islamic quotes, about islamic relief, baby boy islamic names, baby girl islamic names, baby islamic names, background islamic, bank dubai islamic, bank islamic, bank of maldives islamic, beautiful islamic names, best islamic books, best islamic dp, best islamic dp for whatsapp, best islamic names for boys, best islamic names for girls, best islamic quotes, best islamic quotes in english, best islamic quotes in urdu, best islamic school in karachi, best islamic status, birthday wishes islamic, calendar 2019 islamic, calendar 2020 islamic, calendar 2020 islamic pakistan, calendar 2021 islamic, calendar islamic, calligraphy islamic, can i listen to islamic lectures in the bathroom, can i take loan from islamic bank, can i trust islamic relief, can islamic banks charge interest, can islamic eat pork, can non-muslims use islamic banking, can we watch islamic movies, can you burn islamic literature, can you shred islamic literature, can zakat be given to islamic school, car loan dubai islamic bank, cartoon islamic, condolence message islamic, could the uk become an islamic state, couple pic islamic, date of islamic month, did islamic countries invent compass, did the islamic empire spread, did you know islamic facts, do good islamic quotes, do good to others islamic quotes, do islamic banks charge interest, do islamic banks give loans, do islamic banks pay interest, do islamic banks take interest, do islamic believe in god, do islamic eat meat, do islamic eat pork, do your best islamic quotes, does islamic art show allah, does islamic bank give loans, does islamic banking have interest, does islamic banks charge interest, does islamic believe in god, does islamic celebrate easter, does islamic need to be capitalized, does islamic relief accept paypal, does islamic relief work, does pakistan follow islamic law, dp for whatsapp islamic, dp islamic, dpz islamic, dream interpretation islamic, dubai islamic bank, dubai islamic bank car loan, dubai islamic bank near me, dubai islamic bank online, dubai islamic bank pakistan, east plano islamic center, east preston islamic college, edmonton islamic academy, emirates islamic bank, emirates islamic bank near me, emirates islamic bank online, emirates islamic bank swift code. #iAhmedSheraz

No comments

Contact form

Name

Email *

Message *