Page Nav

Grid

GRID_STYLE
FALSE

امام مسجد

امام مسجد امام مسجد صبح سویرے مختلف ائمہ مساجد کی قرات سننا ، مصر کےفرماں رَوا ابن طولون کی عادت میں شامل تھا ۔ ایک دن ( قراَت سن کر گھر لو...

امام مسجد

Imam Masjid

امام مسجد

صبح سویرے مختلف ائمہ مساجد کی قرات سننا ، مصر کےفرماں رَوا ابن طولون کی عادت میں شامل تھا ۔
ایک دن ( قراَت سن کر گھر لوٹے تو ) اپنے مصاحب سے کہنے لگے:
یہ دینار لے جاؤ اور فلاں مسجد کے امام صاحب کو دے آؤ!
مصاحب کہتاہے:  میں دینار لے کر امام صاحب کےہاں پہنچا ، تو ان کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا ۔
امام صاحب میرے ساتھ گُھل مِل گئےاوراپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگے :
” میری بیوی کے ہاں ولادت ہونے والی ہے ، لیکن میرے پاس اتنی رقم بھی نہیں کہ اُس کے لیے ضروری سامان لاسکوں ، اسی پریشانی میں آج نماز پڑھاتے وقت بھی کئی غلطیاں ہوگئیں ۔ “ 

مصاحب کہتاہے میں نے آکر ابن طولون کو ساری بات بتائی 
، تو کہنے لگے:
 امام صاحب  نے سچ کہا ؛ میں آج ان کی قرات سننے کے لیے ٹھہرا تو وہ بہت غلطیاں کررہے تھے ،  میں نے سمجھ لیا ان کا دل کسی اور طرف مشغول ہے ۔( اسی لیے انھیں رقم بھجوائی )

( انظر: الاذکیا لابن جوزی ، الباب الحادی عشر فی سیاق المنقول من ذلک عن السلاطین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ص 57 ، ط دارالفکر بیروت ، س 1425 ھ )

اللہ پاک ہماری مساجد انتظامیہ کو بھی ابن طولون جیسی فہم و فراست عطافرمائے۔
امام صاحبان کے بھول جانے پر ، چڑھائی کرنے کے بجائےبھولنے کی وجہ تلاش کیا کریں ، ہوسکتا ہے وہ بھی مصری امام کی طرح کسی پریشانی میں مبتلا ہوں!

میرے مسلمان بھائیو! جس طرح دینِ اسلام میں مسجد کا مقام بہت بلند ہے ، اسی طرح امام مسجد کی بھی بڑی  شان ہے۔
اگر غور کیا جائے تو امام ہی وہ ہستی ہے جس کے طفیل اللہ تعالی مقتدیوں کو ایک نماز کے بدلے کئی کئی نمازوں کا ثواب عطافرماتاہے
اس لیے ہم سب پرفرض ہے کہ اپنے امام مسجد کی دنیوی ضرورتوں کا ہرطرح سے خیال رکھاکریں ، تاکہ وہ فارغُ البال ہوکر ہمیں دین سکھائیں
text

Free Islamic Apps


Free Learning Apps

TAGS: #DroidReaders.com HERE #iAhmedSheraz

No comments

Contact form

Name

Email *

Message *