Page Nav

Grid

GRID_STYLE
FALSE

حکمت بھری نصیحت

حکمت بھری نصیحت حکمت بھری نصیحت سلطان ملک شاہ ایک مرتبہ اصفہان میں جنگل میں شکار کھیل رہا تھا کسی گاؤں میں قیام ہوا ،۔۔۔۔۔۔۔ وہاں ایک غریب ...

حکمت بھری نصیحت

naseehat-o-hikmat

حکمت بھری نصیحت

سلطان ملک شاہ ایک مرتبہ اصفہان میں جنگل میں شکار کھیل رہا تھا کسی گاؤں میں قیام ہوا ،۔۔۔۔۔۔۔
وہاں ایک غریب بیوہ کی گائے تھی، جس کے دودھ سے تین بچوں کی پرورش ہوتی تھی، بادشاہی آدمیوں نے اس گائے کو ذبح کر کے خوب کباب بناۓ ،
غریب بڑھیا کو خبر ہوئی وہ بدحواس ہو گئی، بادشاہی آدمیوں کا مقابلہ کوئی داد و فریاد سننے کو تیار نہ تھا اس پر لاوارث اور ایک غریب عورت، ساری رات اس نے پریشانی میں کاٹی،۔۔۔۔۔۔
صبح ہوئی دل میں خیال آیا کہ کوئی نہیں سنتا تو نہ سہی، کیا بادشاہ بھی نہ سنے گا ؟
جس کو خدا نے غریبوں کو ظالموں سے نجات دینے کیلئے اتنی بڑی سلطنت دی ہے،
بادشاہ تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، معلوم ہوا بادشاہ فلاں راستے سے شکار کو نکلے گا،۔۔۔۔۔۔۔
 چنانچہ اصفہان کی مشہور نہر کے پل پر جا کر کھڑی ہوگئی جب سلطان پل پر آیا ،تو بڑھیا نے ہمت اور جرأت سے کام لے کر کہا : 
اے اَلَپ ارسلان کے بیٹے!  میرا انصاف اس شہر کے پل پر کرے گا یا پل صراط پر ؟ جو جگہ پسند ہو انتخاب کر لے،۔۔۔۔۔۔
 بادشاہ کے ہمراہی یہ بے باکی دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے، بادشاہ گھوڑے سے اتر پڑا، اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس عجیب و غریب اور حیرت انگیز سوال کا اس پر خاص اثر ہوا، اور بڑھیا سے کہا : "پل صراط کی طاقت نہیں ہے میں اس جگہ فیصلہ کرنا چاہتا ہوں،کہو کیا کہتی ہو؟ ۔۔۔۔۔۔
بڑھیا نے اپنا سارا قصہ بیان کیا، بادشاہ نے لشکریوں کی اس نالائق حرکت پر افسوس ظاہر کیا اور ایک گائے کے عوض میں اس کو ستر گائیں دلائیں اور مالا مال کر دیا،
 جب اس بڑھیا نے کہا تمہارے عدل و انصاف سے میں خوش ہوں اور میرا خدا اور رسول خوش ہے تو گھوڑے پر سوار ہوا۔۔۔۔۔۔۔
آہ! کیا زمانہ تھا ، کہنے والے کیسے آزاد خیال تھے اور سننے والے کیسے عالی حوصلہ! اگر موجودہ تہذیب وشائستگی کے زمانہ میں کوئی شخص اس طرح حاکم کی سواری روک لے اور اس سے ایسی آزادانہ گفتگو کرے تو شاید آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کیا ہو گا اس کے ساتھ
text


Free Islamic Apps


Free Learning Apps

TAGS: #DroidReaders.com roshni urdu book pdf bas yahi dil pdf hajj in urdu pdf sair e natamam hajj book in urdu pdf tameer e shakhsiyat pdf jab zindagi shuru hogi part 2 pdf download wohi rahguzar pdf download 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next #iAhmedSheraz

No comments

Contact form

Name

Email *

Message *